حیدرآباد۔8نومبر(اعتماد نیوز)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جاپان کے اعلی
سطحی ایوارڈ انکو دیا گیا جس پر کانگریس کے صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر
راہول گاندھی نے آج انہیں مبارک باد پیش کی۔ مبارک باد دینے والوں میں سے
دیگر کانگریس قائدین غلام نبی آزاد ‘ کانگریس لیڈر ملکھارجنا کھرگے‘ اور
دیگر شامل تھے۔